اگر آپکے سامنے کسی شخص کی گردن پر کٹ آجائے تو آپ کیا کریں...؟ فرسٹ ایڈ کیسے دینی ہے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔
ہماری گردن سے دو بڑی خون کی نالیاں (carotid arteries ) گزر رہیں ہیں جن کا کام ہمارے دماغ کو خون کی سپلائی دینا ہے اور یہ گردن کی دائیں اور بائیں جانب سے گزر رہی ہیں انکو دو مسلز پروٹیکٹ کر رہے ہیں،
اگر لیفٹ سائیڈ کی آرٹری کٹ گئ ہے تو آپ نے اسکے اوپر پریشر سے ایک کپڑا رکھنا ہے یاد رہے کپڑا اس جگہ رکھنا ہے جہاں سے خون نکل رہا ہے گردن کے گِرد گھمانا نہیں ہے پھر پاس موجود کسی شخص کو کہنا ہے کہ اسکو دبا کر رکھے، اور آپ نے ایک لمبا کپڑا لینا ہے اسکو زخم والی جگہ پر رکھ پر پریشر دے کر آپ نے یہ کرنا ہے کہ اگر لیفٹ سائیڈ کٹ گئ ہے تو رائٹ بغل کے نیچے سے گزار کے بینڈیج کرنی ہے، اگر رائٹ سائیڈ کٹ گئ ہے تو لیفٹ بازو کے نیچے سے گزار کر پریشر دینا ہے۔
🤏🏿 یاد رہے پریشر صرف وہیں آئے جہاں سے خون نکل رہا ہو سامنے سانس کی نالی پر نا آئے، جب آپ یہ کر لیں تو پھر 30 منٹ کے اندر آپ نے مریض کو ہسپتال منتقل کرنا ہے ہر صورت میں۔


Post a Comment